ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث 111افراد جاں بحق
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید چار ہزارچارسوتینتالیس افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعدوائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ اڑتالیس ہزار نوسواکیس ہوگئی ہے ۔ پنجاب میں55ہزار878،سندھ میں55ہزار581، خیبرپختونخوا میں18ہزار472، بلوچستان میں8ہزار327، اسلام آباد میں8ہزار857، گلگت بلتستان میں ایک ہزار ایک سو تینتالیس اور آزادکشمیر میں663مریض ہیں۔