حکومت نے کورونا کے پیش نظرعوام تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی ہے، شبلی
اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں اقتصادی صورتحال اور زمینی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب کی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام اور ان کے روزگار کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور دیگر متعلقہ محکموں کے اشتراک سے جامع منصوبہ بندی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے لیبارٹریوں، وینٹی لیٹرز اور آکسیجن والے بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔