پی ایس ایل6: کراچی کنگز کی بیٹنگ ناکام، زلمی کو 109 رنز کا ہدف
ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا۔کراچی کنگز کی 5 وکٹیں 67 رنز پر گریں، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، شرجیل خان 25 رنز بناسکے، مارٹن گپٹل بھی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔چیڈوک والٹن کو صفر پر ثمین گل نے ایل بی ڈبلیو کیا، زنجیب اللہ زادران 17 رنز پر ہمت ہار گئے، عامر یامین صفر پر ابرار احمد کی گیند پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔عماد وسیم 19 رنز پر وہاب ریاض کا نشانہ بنے، عباس آفریدی نے 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔وہاب ریاض اور ابرار احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر ثمین گل دو وکٹیں حاصل کرسکے۔