بھارت میں کورونا صورتحال بدستور سنگین،ایک دن میں 1452سے زائد ہلاکتیں
کورونا وبا سےسب سے زیادہ تباہی بھارت میں ہورہی ہے۔ حکومت کی عدم توجہ اورصحت کےنظام کی زبوں حالی کےباعث بھارت میں اب بھی کورونا وائرس پرقابو نہیں پایا جاسکا۔ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران مزید62 ہزار597افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جو2اپریل کے بعد کم ترین اعدادوشمارہیں۔بھارت میں کورونا کےمثبت کیسزکی مجموعی تعدادتین کروڑکےقریب پہنچ ہوچکی ہے۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 452 افراد ہلاک ہوئے۔