حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کردیا، پیٹرول 24.3 اور ڈیزل 59.16 روپے فی لیٹر مہنگا
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ رات 12 بجے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوجائے گی۔