کیا ڈی جی آئی ایس پی آر فیصلہ کریں گے سازش ہوئی یا نہیں؟ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ سازش ہوئی اس لیے تحقیقات چاہتے ہیں، کیا ڈی جی آئی ایس پی آر فیصلہ کریں گے سازش ہوئی یا نہیں؟سوشل میڈیا صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا ایک نقطہ نظر ہو سکتا ہے، فیصلہ نہیں ہو سکتا، آپ کہہ رہے ہیں مداخلت ہوئی، کون فیصلہ کرے گا سازش ہے یا مداخلت، جوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے کہ سازش ہوئی یا نہیں، پہلے سازش ہوتی پے پھر مداخلت ہوتی ہے، مراسلے پر کوئی بھی حقائق سے انکار نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ 7 مارچ کو ڈونلڈ لو نے آفیشل میٹنگ میں بات کی اور دھمکی دی کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو اس کا انجام اچھا نہیں ہو گا، ہمارے سفیر نے سائفر بھجوایا جو براہ راست میرے تک پہنچا گیا۔