آئی سی سی ون ڈے رینکنگ:بابر اعظم بدستور نمبر ون، امام الحق دوسری پوزیشن پر آگئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی اور اوپنر امام الحق دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔پاکستان کےان فارم اوپنر امام الحق بھارت کے تجربہ کار ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے۔یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان کے 2 بلے باز آئی سی سی رینکنگ میں دونوں ابتدائی پوزیشن پر موجود ہیں۔