امریکی صدر کے سعودی عرب دورے کا اعلان، محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے

امریکی صدر جو بائیڈن 13 جولائی سے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے، یہ بطور صدر ان کا پہلا دورہ ہو گا۔وائٹ ہاوس کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن 15 سے 16 جولائی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں جوبائیڈن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، دورے کے دوران بائیڈن سعودی عرب کے دیگر علاقائی رہنماؤں سے بھی ملیں گے، وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن اپنے دورے میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر زور دیں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔