سعودی عرب کا عازمین حج کیلئے مسجدالخِیف کھولنے کا فیصلہ

وزارت اسلامی امورکمیٹی کے مطابق رواں سال 8، 10، 11، 12 اور13 ذی الحج کو حجاج مسجد الخِیف میں نماز ادا کر سکیں گے واضح رہے کہ کورونا وبا اور محدود حج کے باعث مسجدالخِیف دو سال سےنہیں کھولی گئی تھی۔ دوسری جانب سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کیا تھا سعودی عرب کی حکومت نے حج پرآنے والی خواتین کےلیےمحرم کے قانون پرسختی سےعملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم کا ساتھ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیر لائنز نئے ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کریں کوتاہی برتنے والی ائیرلائن کو جرمانہ کیساتھ سخت سزائیں دی جائیں گی۔