ٹرانسفامر گرنےسے خاتون کے جاں بحق اور بچی کے زخمی ہونے پر لیسکو کو 1کروڑروپے جرمانہ
نیپرا نے لاہور کے علاقہ اچھرہ میں ٹرانسفامر گرنے کے نتیجہ میں ایک خاتون کے جاں بحق اور ایک کمسن بچی کے زخمی ہونے کے معاملہ پرلیسکو کو ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ نیپرا نے لیسکو کو سوگوار خاندان کو35لاکھ روپے معاوضہ ادار کرنے اور سوگوار خاندان کے کسی ایک فرد کو ملازمت دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے دورکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ نیپراکے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلمبند کئے اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کئے۔ لیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔ نیپرا کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کی روشنی میں اتھارٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نیپرانے رپورٹ کی روشنی میں لیسکو کو سوگوار خاندان کو35لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے اور سوگوار خاندان کے کسی ایک فرد کو ملازمت دینے کا حکم دیا ہے۔ نیپرا نے معاوضے اور ملازمت کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔