فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں، فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ڈاکو راج کا 24 روپے پیٹرول اور 60 روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ،غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔