ملک ترقیاتی منصوبوں میں مزید تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک ترقیاتی منصوبوں میں مزید تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور شاہراہوں کے تعمیراتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قراقرم ہائی وے، بابوسر ٹنل اور خضدار کچلاک روڈ پر بھی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے لیے کنٹریکٹ دینے کے طریقہ کار کو مزید شفاف بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے پروکیورمنٹ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔