Waqt News
Saturday | August 13, 2022
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • جشن آزادی اور بدلتے رواج ۔کسٹمائیزڈ کیک کے ساتھ
  • صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا
  • میئر لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان
  • جمہوریت ہمیشہ شب خون کے بعد نئے جذبے سے واپس آئی، مریم اورنگزیب
  • ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاسی میدان میں فیصلے کرتے ہیں، عابد شیرعلی
  • ہزاروں خواتین کی شکایات پر برطانوی مارکیٹوں سے بھی جانسن بے بی پاؤڈراٹھانے کا اعلان
  • یہ اب صرف پی ٹی آئی کی تحریک نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کی حقیقی آزادی ہے۔ حماد اظہر
  • پاک فضائیہ کا یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری
  • رات11بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا،شیخ رشید
  • پولیس کا لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ
  • کراچی میں بارشوں کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان
  • افغانستان سے فوجی انخلا بڑی غلطی، دوحہ معاہدہ شکست کی اہم وجہ بنا: سابق سربراہ امریکی سینٹ کام
  • امریکا میں تقریب کے دوران ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ
  • ظلم اور ناانصافی کا نظام انسان کو غلام بنا دیتا ہے: عمران خان
  • ملک کو اکٹھا کرنے والی واحد وفاقی جماعت کو کمزور کیا جا رہا، عمران خان
  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
  • کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، عوام کی بڑی تعداد کا کے الیکٹرک دفتر پر دھاوا
  • ن لیگ کے 5 ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
  • پاک فوج کے زیرملکیت تمام کاروبار پر ٹیکس لاگو ہے، مفتاح اسماعیل
  • چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی ملاقات
  • وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد پولیس کو بنی گالا پر چھاپہ مارنے سے روک دیا
  • اورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفرکی سہولت دینے کا فیصلہ
  • ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی ازالہ کرے گی: لاہور ہائیکورٹ
  • ہمارے بھی ملزمان جاتی عمرہ میں چھپے ہوئے ہیں :فواد چودھری
  • مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بری خبر: بجلی کی قیمت میں 10 روپے فی یونٹ اضافہ
  • پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی ذاتی مفاد کیلئے ہے، سراج الحق
  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی رائل ملٹری اکیڈمی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پاکستان اور قوم کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے: چودھری پرویزالٰہی 
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی
  • سیاستدانوں کو ہمیشہ اداروں پر تنقید کرنے سے روکا ہے, شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں: صدر علوی

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت 23 جون تک ملتوی

Jun 16, 2022 | 16:30 4:30 PM, June 16, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت 23 جون تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اوران کے شوہر کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت23جون تک ملتوی کردی ہے جبکہ عدالتی سوالات کاجواب دیتے ہوئے مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے بچے خودمختار ہیں،نیب کے تفتیشی افسراس بات کو مانتے ہیں کہ نواز شریف نے کہا کہ کاروباری معاملات ان کے والد چلاتے تھے ،بہت سارے کمپنیوں اور دیگر معاملات میں نواز شریف کا کہیں نام نہیں، نیب کے مطابق وقوعہ 1993 کا ہے جبکہ مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ 2006 کی ہے، قتل میں شامل ہونا الگ بات ہے اور لاش ٹھکانے لگانا الگ بات ہے، 1993میں ہوئے جرم میں اعانت 2006 میں کیسے کی جا سکتی ہے؟فئیر ٹرائل جیسی چیزیں انسان نے تہذیب سے سیکھی ہیں، اللہ نے تو آدم کی تخلیق کے وقت شیطان کو بھی حق سماعت دیا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مقدمات کی سماعت کا آغازکیا تو مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی جانب سے امجد پرویز اورنیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عثمان غنی چیمہ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ 18 جنوری 2018 کو آٹھ گواہان کا بیان قلمبند کرایا گیا، عدالت کو گزشتہ سماعت پر بتایا تھا کہ انہوں نے مکس اور کنفیوژ چارج فریم سب کے خلاف نہیں کیا، سب کے خلاف چارج فریم کرنے کی بجائے نیب نے اپنا کیس تبدیل کیا،اوریجنل ریفرنس میں نیب نے یہ نہیں بتایا کہ کون بے نامی دار ہے کون اصل مالک ہے، یہاں بتایا گیا کہ پراپرٹی کا اصل مالک محمد نواز شریف ہے اور حسین نواز کے نام پر یہ پراپرٹی ہے،ملزم نمبر دو کو اس کیس میں ٹرسٹی بنایا گیا،اس پر عدالت نے سوال کیا کہ کیااصل مالک محمد نواز شریف کو بنایا اور کہا کہ پراپرٹی حسین نواز کے نام ہے ؟امجد پرویز نے کہاکہ ضمنی ریفرنس میں نیب کا موقف عبوری ر یفرنس سے مختلف تھا، ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد ہم نے اعتراض اٹھایا کہ ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے لیکن ہماری استدعا نہیں مانی گئی اور اسی فرد جرم پر کیس چلایا گیانیب نے کنفیوژ اور مکس چارج فریم کیا، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ جو چارج ہم نے پڑھا اس میں ٹرسٹ ڈیڈ کا تو کوئی ذکر نہیں ہے۔ مریم نواز کے وکیل نے جواب دیا کہ نہیں جو چارج جمع ہے اس میں ٹرسٹ ڈیڈ کا ذکر کیا گیا ہے، ریفرنس سے لیکر چارج فریم تک تفتیش کو مس لیڈ کیا گیا،سپریم کورٹ نے سوالات اٹھائے تھے اور اس پر ڈائرکشن دی تھی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ جس وقت کی آپ بات کررہے ہیں اس وقت تو تفتیش ہی نہیں ہوئی تھی ۔مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھاکہ سربراہ پانامہ جے آئی ٹی واجد ضیا سے پوچھوں گا کہ میرے خلاف کسی گواہ کا 164 کا بیان تھامجھے صرف زبانی باتوں پر شامل تفتیش کیا گیا۔مجھے کبھی کسی نے اصل دستاویزات نہیں دیں اور نہ کبھی ایسے دستاویزات تھے، ریفرنس میں صرف میری کردار کشی کی گئی ،ہم نے دیکھنا ہوگا کہ اس ٹرسٹ ڈیڈ کی قانونی حیثیت کیا ہے ؟ٹرسٹ ڈیڈ کی چار سے پانچ ماہ دورانیہ کی وجہ سے میں اس عدالت کے سامنے کھڑا ہوں، جے آئی ٹی نے خود کہا کہ مریم نواز کوڈیڈکے مالک کا پتہ ہی نہیں تھااس ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز، کیپٹن صفدر، وقار احمد اور جرمی فری مین باکس کے دستخط ہیں، سپریم کورٹ نے پانامہ جے آئی ٹی کے دوارن اس سولیسٹر سے سوال پوچھنے کا کہا تھا، مریم نوازکے وکیل کا کہنا تھاکہ نیب نے رابرٹ اور فرم لا کے مالک کو شامل تفتیش کیا، نیب نے دو لوگوں کو شامل تفتیش کیا مگر اس جرمی فری مین کو شامل تفتیش نہیں کیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ نیب نے تو کہا کہ ملزمان کی جانب سے اصل مجرم کو بچانے کے لیے جعلی دستاویزات دیئے گئے، مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھاکہ جس کیس میں مریم نوازکو سزا ہوئی وہ ٹرسٹ ڈیڈ جون 2006 کا ہے، ایک دستاویز 2006کی ہے تو اصل ملزم کو بچانے کی کوشش کیسے کی گئی، جسٹس محسن کیانی نے کہاکہ آپ نے کبھی اپنا مقصد بتایا کہ کیااس ٹرسٹ ڈیڈ کو اسی لئے بنایا ؟وکیل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ اس ٹرسٹ ڈیڈ کو کس مقصد کے لیے بنایا گیا،حسین نواز کی دو بیویاں ہیں کل کے لیے اگر کچھ ہوجاتا ہے تو مسائل نہ ہوں مگر جب تک وہ زندہ ہے حسین نواز ہی مالک ہونگے،جسٹس کیانی نے سوال کیاکہ اس ٹرسٹ ڈیڈ کا اصل مالک کو کیا فائدہ تھا ؟اصل ملزم سے کبھی اپنے 342 کے بیان میں اس ٹرسٹ ڈیڈ کا سوال کیا گیا ؟، مریم نواز کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میاں نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے بچے خودمختار ہیں، نیب کے تفتیشی اس بات کو مانتے ہیں کہ نواز شریف نے کہا کہ کاروباری معاملات ان کے والد چلاتے تھے ،بہت سارے کمپینوں اور دیگر معاملات میں نواز شریف کا کہیں نام نہیں، ایڈووکیٹ امجد پرویز نے کہاکہ نیب کے مطابق وقوعہ 1993 کا ہے ، مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ 2006 کی ہے، قتل میں شامل ہونا الگ بات لاش ٹھکانے لگانا الگ بات ہے، 1993میں ہوئے جرم میں اعانت 2006 میں کیسے کی جا سکتی ہے؟ امجد پرویزکا کہنا تھاکہ فئیر ٹرائل جیسی چیزیں انسان نے تہذیب سے سیکھی ہیں، اللہ نے تو آدم کی تخلیق کے وقت شیطان کو بھی حق سماعت دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیاکہ آپ ٹرسٹ ڈیڈ کے ساتھ کھڑے ہیں ؟ آپ اس دستاویز پر جا کر بار ثبوت خود پر لے رہے ہیں؟ یا آپ اسی دستاویز سے یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ کیس عدم شواہد کا ہے؟ امجد پرویز ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ اسی دستاویز سے دکھاں گا نیب بار ثبوت منتقل کرنے میں ناکام رہا ۔جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ رابرٹ ریڈلے کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟، امجد پرویز کا کہنا تھاکہ رابرٹ ریڈلے فونٹ ایکسپرٹ ہے، عدالت نے مریم نوا زکے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ نے تفتیشی سے ایسا کوئی سوال پوچھا کہ بینفیشری کو کیا فائدہ ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے تو پہلے کہا تھا کہ جب تک حسین نواز زندہ ہے ملکیت اسی کے پاس ہے،یہ پراپرٹی منروا لمیٹڈ کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ہے، اس پراپرٹی کا ایک شئیر سرٹیفکیٹ نیسکول اینڈ ایک نیلسن کمپنی کے ہیں، نیب نے برٹش ورجن آئرلینڈ کے ان کمپنیوں میں کسی کو شامل تفتیش نہیں کیا،عدالت نے وکیل سے کہاکہ وہ ان کمپنیوں کی شامل تفتیش کو چھوڑیں مریم نواز کی حد تک رہیں ۔وکیل نے کہاکہ مریم نواز کبھی پبلک آفس ہولڈر رہیں،عدالت نے سوال کیا کہ کیا پبلک آفس ہولڈر کو نان پبلک آفس ہولڈر کے ساتھ شامل تفتیش نہیں کرسکتے؟ امجد پرویز کا کہنا تھاکہ نیب حکام ریفرنس میں کہتے ہیں کہ اصل مالک نواز شریف ہے جبکہ فیصلے میں مریم نواز کومالک کہا جارہا ہے،اس دوران مریم نواز کے وکیل عرفان قادرنے کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں کے ٹویٹس بارے عدالت سے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کچھ دوست موجود ہیں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مریم نواز تسبیح پڑھ کر عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہیں اس پر جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھاکہ میڈیا سے درخواست ہے کہ دوران سماعت ٹویٹ نہ کریں کیس کی سماعت کے بعد جو کرنا ہے کریں ۔ مریم نوازکے وکیل امجد پرویز نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مریم نوازکو سزا بنیفیشری ہونے پر نہیں بلکہ فوکس کرکے کی گئی ہے۔جعلی دستاویزات پر نہ وقار احمد اور نہ ہی جرمی فری مین کو شامل تفتیش کیا ،عدالت کا کہنا تھاکہ اگر آپ جعلی دستاویزات جمع کراتے تو آپ بھی ملزم ہونگے،امجد پرویز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا نے اپنے کزن کو ہائیر کیا کہ لندن جاکر جرمی فری مین سے خط کا پوچھے،اس دستاویز کو پراسیکوشن میں شواہد کے طور پر پیش کیا گیا،عدالت کا کہنا تھاکہ جرمی فری مین کو اگر گواہ نہیں بنایا تو اسکا تو فائدہ پہنچتا ہے امجد پرویز نے کہاکہ کیبلری فونٹ 2005 میں موجود تھا اور انہوں نے خود استعمال کیا تو کوئی اور کیسے استعمال نہیں کرسکتا تھا، جسٹس محسن اخترکیانی نے امجد پرویزسے سوال کیاکہ کیا آپ کہتے ہیں رابرٹ ریڈلے مین ایماندار شخص ہے؟وکیل امجد پرویز کا کہنا تھاکہ کیلبری فونٹ کی وجہ سے چھ سالوں سے میری کردار کشی کی گئی،وقت ختم ہونے پرعدالت نے کیس کی سماعت 23 جون تک کے لئے ملتوی کردی ہے اور آئندہ سماعت پر بھی مریم نواز کے وکیل امجد پرویز دلائل جاری رکھیں گے۔

رات11بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا،شیخ رشید
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ ...

    Mar 16, 2017 | 12:00
  • پاکستان کا شمار دنیا کے طاقت ور ترین ممالک میں ہونے لگا

    Mar 16, 2017 | 13:04
  • ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے

    Mar 16, 2017 | 14:23
  • لاہور سمیت بالائی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر والے پھر ...

    Mar 16, 2017 | 11:14
متعلقہ خبریں
  • احتساب  عدالت،پیراگون ریفرنس کی سماعت :خواجہ ...

    Jul 25, 2022 | 11:22
  • نالائق کی حکومت رہتی تو وہ لاہور کو بھی کھنڈر بنا دیتا, ...

    Jul 15, 2022 | 23:04
  • فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی گئی, کیس کی سماعت کل ...

    Jul 25, 2022 | 21:23
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چوہدری نثار علی خان کو ٹیلی ...

    Jul 15, 2022 | 22:31
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group