ڈالر بے قابو: مزید مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح207 روپے پر پہنچ گئی
کراچی : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح207روپے پر پہنچ گئی۔ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 79 پیسےمہنگاہوکر207 روپے25 پیسے کا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزڈالر 206 روپے46 پیسےکی سطح پربند ہواتھا۔رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کی نسبت ڈالر کی قیمت تقریباً 5 روپے بڑھ چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 202 روپے35 پیسے تھی۔