مہنگی بجلی مزید مہنگی ہو گئی: ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کے لیے ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈسکوز کے مالی سال 2021-22 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی، اضافہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گا۔اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ آئندہ تین ماہ تک لاگو رہے گی، لائف لائن صارفین کےعلاوہ ڈسکوزکے تمام صارفین پرایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔