نوشہرہ میں باپ نے گھریلوجھگڑےپر دو نوعمر بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
واقعہ نوشہرہ کےعلاقہ بارہ بانڈہ میں پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق ملزم عالم زیب کی بیوی شبانہ شوہرسے جھگڑ کرمیکے چلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں میں ناچاقی چلی آرہی تھی۔ ملزم کے مطابق متعدد بار بیوی کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد اس نے تنگ آکر اپنی دو بچیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ قتل کی جانے والی بچیوں کی عمریں پانچ سال اور آٹھ سال تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے