کراچی میں بھتہ اورپرچی مافیا کے خلاف ایم کیوایم کے کارکنان ، تاجروں اور شہریوں کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے
بھتہ اورپرچي مافيا کے خلاف ايم کيوايم کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان، شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد سندھ اسمبلی کے باہر جمع ہے لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے ہیں جن پر بھتہ مافیا کے خلاف نعرے درج ہیں۔ شہری بھتہ مافیا کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا کہ جب بھتہ خور کمزور تھے تو پولیس نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی آج یہ ناسور کی شکل اختیار کرچکے ہیں،