کسی سے نہیں ڈرتے حکومت نے آگ کا دریا عبور کر کے چار سال مکمل کئے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی
لاہورمیں کینئرڈ کالج کے کانووکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ملکی تاریخ میں پہلی بار منتخب حکومت نے چار سال مکمل کئے ہیں،کل صدرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی بیان دینگے، وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ جیل کاٹنے سے تاریخ میں رہنے کا موقع ملا ہے ،سوئس حکومت کو خط لکھنے کے سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ کوئلے کے کاروبارمیں ہاتھ کالے نہ ہوں،کسی سے ڈرتا تو سیاست میں نہ ہوتا. وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے گی اور نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ نوکریاں فراہم کرے گی ،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے آئی ٹی کے شعبے میں طلبہ کے لئےایک لاکھ نوکریوں کا اعلان بھی کیا