کرم ایجنسی میں پاراچنارسے پشاور جانے والی مسافر کوچ میں دھماکے سے سولہ افراد زخمی ۔
بس کو پاراچنار کے علاقے چارخيل ميں ريمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس سے کوچ ميں سوارسولہ مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونيوالے افراد کو طبی امداد کے لئے سی ايم ايچ ہسپتال ٹل منتقل کرديا گيا ہے.پوليٹيکل ايجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق حملے کے بعدقومی رضا کاروں نے علاقہ کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ بارہ مارچ کو بھی لوئرکرم کے علاقہ پيرقيوم ميں مسافر کوچ پرريمورٹ کنٹرول حملے ميں دو افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے تھے۔