ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ رہا اس کے علاوہ ہنزہ منفی دو، اسلام آباد آٹھ، لاہور گیارہ، کوئٹہ نو، مظفرآباد سات، ملتان بارہ، کراچی بیس، پشاور دس، گلگت پانچ، مری دو اور فیصل آباد میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔