یوحنا آباد کا واقعہ قابل مذمت ہےلیکن مسیحی برادری نے جس طرح دو افراد کو زندہ جلایا عدم برداشت کی بد ترین مثال ہے:اعتزاز احسن
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میںانکا کہنا تھا کہ یوحنا آباد میں جو کچھ ہوا ن لیگ کی حکومت براہ راست اسکی ذمہ دار ہے،،حکومت میں سیاسی بصیرت نظر نہیں آتی وہ امن و امان کی ورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے،،اعزاز احسن کا کہنا تھا کہ یوحنا آباد میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے،مسیحی برادری صبر و تحمل کا مظاہرہ کرئے پوری قوم انکے ساتھ ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عدم برداشت اور انتہا پسندی کو ختم کرنا ہو گا،انکا کہنا تھا کہ جمہوری انداز میں اسلامی نظام کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد نہیں کہہ سکتے،غیر جمہوری طریقے سےمرضی کا اسلام لانےوالوں کو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔