دہشتگردی کیخلاف پاکستان نےبےمثال قربانیاں دیں۔کراچی سمیت سندھ کےحالات پہلےسےبہتر ہیں:پرویزرشید
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری اس میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کررہے ۔ انکا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان اور خطے میں امن چاہتے ہیں۔ خطے میں کچھ قوتیں دہشتگردی کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ ایسی قوتوں سے چھٹکارہ حاصل کریں گے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سب کو امن کی ضرورت ہے، ملک میں روز گار کے مواقع پیدا کریں گے۔ آنیوالی نسلوں کو جدید دنیا کا فرد بنانا چاہتے ہیں۔ حقو ق نسواں بل پر انکا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل پرعلما سے مشاورت طلب کرلی ہے۔ حقوق نسواں بل پراسلام مخالف شقوں کاجائزہ لے رہے ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، سیاسی جماعتوں میں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جمہوریت میں لوگوں کواپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے۔