نورخان ایئربیس پروزیراعظم نوازشریف نےمہمان کااستقبال کیا

استقبال کے لئے وزیر مہمانداری شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔ معزز مہمان کو طیارے سے باہر آنے پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے،،وہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ توقع ہے کہ فریقین ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے،، گزشتہ سال دسمبر میں وزیراعظم نواز شریف کے دورہ اشک آباد کے دوران 1814 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا،، دونوں رہنما گزشتہ سال وزیراعظم کے دورہ ترکمانستان کے دوران ترکمانستان سے بجلی کی درآمد کے لئے دستخط کی گئی مفاہمت کی یادداشت پر جلد عملدرآمد کے لئے اقدامات پر بھی غور کریں گے، دورے کے موقع پر ترکمانستان اور پاکستان کے تاجروں پر مشتمل ایک بزنس فورم بھی منعقد کیا جائے گا