جادوئی دنیا کی پراسراردنیا سے متعلق ہالی وڈ کی فلم 'پیکولئیرچلڈرن'کا ٹریلر جاری

ہدایتکار ٹم برٹن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی جادو گر خاتون مس پریگرن کے گرد گھومتی ہے، جو سمندر کے اندربنے ہوئے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہے. اس جادو گرنی کے گھر میں رہنے والے بچے بھی پراسرار قوتوں کے حامل ہوتے ہیں، لیکن ایک عام لڑکا جب اس جادو گرنی کے گھرمیں جاتا ہے تو مشکلات میں گرفتارہوجاتا ہے، لیکن پھر کسی طرح سے اس پراسرار گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوجاتا ہے، فلم کی کاسٹ میں ایوا گرین، ایسا بٹرفیلڈ، ایلا پرنیل اورکرس او داؤد سمیت اہم اداکار شامل ہیں،،فلم رواں برس تیس ستمبر کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی