چین میں پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کےاختتام پر پانچ سالہ اقتصادی منصوبے کی منظوری دے دی گئی
چین کی نیشنل پیپلز کانگریس سالانہ اجلاس میں نئے منظور ہونے والے پانچ سالہ اقتصادی منصوبے کے تحت دو ہزار بیس تک ملکی معیشت کی شرح ترقی کو ساڑھے چھ سے سات فیصد تک لایا جائے گا، معاشی کانفرنس کاانعقاد ایسے وقت میں کیا گیا جب چین کی معشیت سست روی کا شکار ہے،نئے منصوبے کی مخالفت میں تریپن ارکان نے ووٹ ڈالا جبکہ پچیس نےاپناحق رائے دہی استعمال نہیں کیا، منصوبے کے حوالے سے چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں اقتصادی اصلاحات کی جائیں گی ملک کی معیشت گرنے والی نہیں اور انھیں چینی معیشت کے روشن مستقبل پر پورا یقین ہے۔