نائیجیریا میں مسجد میں خودکش حملہ , بائیس افراد شہید , سترہ زخمی

غیرملکی میڈیا کےمطابق دوخودکش حملہ آور خواتین نے نائیجیریا کی مسجد کو نشانہ بنایا،حملے میں بائیس نمازی شہید ہوگئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک حملہ آورخاتون مسجد کےاندرداخل ہوئی جبکہ دوسری نے مسجد کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملے میں شہید ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں،تاہم کسی تنظیم نے دھماکے کی زمہ داری قبول نہیں کی،غیرملکی میڈیا کےمطابق ایک روز قبل شہر کے مغرب میں فوج اور بوکر حرام کے شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں درجنوں شدت پسند ہلاک ہوئے تھے اور واقعہ بھی اسی کی ایک کڑی ہوسکتا ہے۔