دھماکے کی جگہ معصوم لوگوں کونشانہ بنانےوالےوحشی درندےہیں۔ مشتاق غنی

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ صوبے میں پولیس کے اوپر بہت ذمہ داری ہے، بسوں کی چیکنگ بس مالکان اوراڈے والےکی بھی ذمےداری ہے، پولیس اپنےاستطاعات کےمطابق کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی دستوں کی واپسی میں تاخیر سے سیکیورٹی مسائل ہو رہے ہیں، بارباروفاقی حکومت سےایف سی کوواپس مانگ رہے ہیں، دہشتگردی قومی مسئلہ ہے،اس کے خلاف اکیلے نہیں لڑا جاسکتا، وفاق اورچاروں صوبوں کو ملکرمقابلہ کرناہوگا۔ سی سی پی او پشاور مبارک زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کا شکار ہون والی بس میں بارودی موادسیٹ کےنیچےنصب کیاگیاتھا۔۔۔ بس میں مختلف محکموں کےسرکاری ملازمین پشاورآتےتھے، واقع کےحوالےسےبس اڈوں سےتحقیقات کریں گے۔