پشاور:گھرکی چھت گرسے میاں بیوی، بچوں سمیت4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کے دو بچے ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے چاروں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چاروں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی اور مرنیوالے افراد کے ورثا زارو قطار روتے رہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت بوسیدہ تھی اور حالیہ بارشوں کے باعث خراب ہونے کے باعث اچانک زمیں بوس ہوگئی۔