ملک کےبالائی علاقوں میں بارشوں کانیاسلسلہ شروع ہوگیاہےمختلف مقامات میں بادل کھل کربرسے، کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا، خضدار، قلات، تربت اور چمن میں وقفے وقفے سے برکھا برسنے اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو سرد کر دیا، سرد ترین مقامات میں استور، مالم جبہ، سکردو اور کالام میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری جبکہ گوپس منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں ابرکرم کاامکان ہے اس دوران لاہور سمیت بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواوٗں اورگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
لاہور سمیت بالائی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر والے پھر تیارہوجائیں بارشیں دوبارہ شروع پونےوالی ہیں۔
Mar 16, 2017 | 11:14