سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیرکے معاملے پر تحقیقاتی اداروں نے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگالیا
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں ایف آئی نے کارگردگی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے ملزموں کا سراغ لگا لیا ہے۔ توہین آمیز مواد نشر کرنے والا ایک ملزم تیس جنوری دوہزار پندرہ کو لاہور سے سویڈن فرار ہوا۔ ملزم سویڈن سے گستاخانہ مواد اور وڈیو بھینسا نامی پیج کے ذریعے اپ لوڈ کرتا رہا۔ ملزم گیارہ رکنی گروہ کا سرغنہ ہے۔ گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ ملزموں کی گرفتاری کے لیے تحقیقاتی اداروں نے انٹرپول سے بھی مدد لی ہے۔ توہین کے مرتکب ملزموں کے سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گستاخانہ مواد کی تشہیر بیرون ممالک سے بھی کی گئی ہے۔ ایف آئی اے اور پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم کل کارگردگی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرے گی۔