بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے نواحی علاقے سیتا کونڈا میں سیکیورٹی فورسزسے مقابلے میں خاتون سمیت 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک عمارت میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن کے دوران شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز میں سخت فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے، بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عمارت میں موجود شدت پسندوں نے عمارت میں یکے بعد دیگرے چھ دھماکے کیے جن کے نتیجے میں عمارت میں موجود خاتون سمیت چاروں شدت پسند مارے گئے، حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے چاروں شدت پسندوں کا تعلق جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش سے تھا، شدت پسندوں کی ہلاکت کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت میں موجود بیس عام شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا