ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما کی جانب سے ان کی جاسوسی کی تفصیلات بہت جلد سامنے آنے والی ہیں

امریکی ٹی وی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دعوے سے متعلق دو ہفتوں کے دوران بہت سی باتیں سامنے آئیں گی،،، وائر ٹیپ میں بہت سی چیزیں شامل ہوتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ بہت سا دلچسپ مواد منظر عام پر آنے والا ہے،،، ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران سابق صدر باراک اوبامہ ان کی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کراتے رہے ہیں۔ امریکی میڈیا نے اسے سازشی تھیوری قرار دیا تھا،، امریکی صدر نے الزام لگایا تھا کہ ٹرمپ ٹاور میں انتخابی دفتر کے ٹیلیفون ٹیپ کئے گئے اور وہاں کوئی غلط کارروائی نہ ملنے کے باوجود مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا، ٹرمپ اپنے اس الزام کو پہلے واپس لے کر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔