خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایشیا کے دورے کے دوران جاپان سے چین پہنچ گئے
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے ایشیاکے دورے کے دوران جاپان سے چین پہنچ گئے جہاں چینی صدر کی جانب سے ان کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا گیا،،، شاہ سلمان کی آمد پر چینی مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، اپنے دورے کے دوران وہ چینی وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فروری میں ایشیا کا ایک مہینے پر محیط دورہ شروع کیاتھا، دورے کا مقصد سعودی تیل کے در آمد کنندگان اور دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی و باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے، اپنے دورے کے دوران شاہ سلمان جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی کا دورہ کر چکے ہیں