ملتان میں وکلاء گردی کا ایک اور واقعہ سامنےآ گیا، چار وکلاء نے غریب سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

وکلا کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے پرعدالتوں سے ملزموں کوفرار کرانا تو عام ہے ،تاہم اب انھوں نے سڑک پر سرعام غریب شہریوں تشدد بھی شروع کردیا ہے ،ملتان میں کچہری چوک فلائی اوور کے نیچے ایک موٹڑ سائیکل سوار،وکلا کی گاڑی سے ٹکرا گیا ،جس پر وکلا کی موٹر سائیکل سوار سے تلخ کلامی ہوگئی ،،اسی دوران ایک غریب سائیکل سوار نے فریقین میں صلح کرانے کی کوشش کی ،جس پر چاروں وکلا موٹر سائیکل سوار کو چھوڑ کر سائیکل سوار پر پل پڑے ،ایک وکیل کا منشی جوتوں سے پٹائی کرتارہا ،ایک وکیل نے تو حد ہی کردی ،سائیکل سوار کی سائیکل ہی اس کے سر میں دے ماری،قانون کی تشریح کرنے والے قانون شکنوں کو کسی نے بھی نہ روکا
شہریوں کی جانب سے وکلا تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے