امریکی ریاست نیویارک اور واشنگٹن سمیت متعدد ریاستوں نے برف کی چادر اوڑھ لی
شدید برفباری نے امریکا کی کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،پراوزیں منسوخ، سکول بند، زندگی منجمد ہو کر رہ گئی، شدید برفانی طوفان کے پیش نظر متعدد ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ، شدید سرد ہواؤں اور برفانی طوفان کو ’وِنٹر سٹورم سٹیلا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ برفانی طوفان نیویارک، واشنگٹن، پینسلوینیا، نیوجرسی اور کنیکٹیکٹ کی ریاستوں کے کئی حصوں تک پھیل گیا، شمال مشرقی امریکامیں تین تین فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، ریاست شکاگو میں بھی صورتحال مختلف نہیں،، گاڑیاں سڑکیں گھر ہر شے برف میں غائب ہو گئی،نیویارک کے ٹائم سکوائر پر برفانی طوفان ٹکرانے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برفانی طوفان ٹکرانے کے بعد سڑکوں اور گھروں پر سفیدی چڑھا دی، میساچیوسیٹس میں موسم اتنا شدید ہے کہ ریاست میں ایک سے تین انچ فی گھنٹہ کے حساب سے برفباری ہوئی، برفانی طوفان کے باعث اب تک ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔۔۔ مختلف حادثات میں اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، حکام نے شہریوں کو غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔