پاناما کیس پر ہر فیصلہ قبول ہوگا۔ سپریم کورٹ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے فوج طلب کرسکتی ہے:شیخ رشید

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر آج پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا۔ اس معاملےپر پیر تک ایوان میں ووٹنگ بھی ہوجائے گی۔ پاناما کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں آئے گا۔ مخالفین جان لیں یہ جسٹس سجادعلی شاہ کا دور نہیں کہ وہ سپریم کورٹ پر حملہ کرلیں گے۔ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو قبول ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ حکمران حکومت چھوڑنے اور عوام سے لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ان کو پتا نہیں چل سکا کے ان کے خلاف کیا ہوا۔ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے فوج طلب کرسکتی ہے۔