مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس سیاسی قوت اور قد کاٹھ نہیں، ان کے دل میں چور ہے وہی یہ دوسروں کے بارے میں کہتے ہیں ،ان کے اندر کالک ہے، یہ کالا دھن سفیدکرنے کے الزامات کا سامنا نہیں کرسکے،،دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں، عمران خان ، بھاگنا چھوڑیں اور آ کر جواب دیں، عمران خان اور جہانگیر ترین کو بے نقاب کر کے چھوڑیں گے،اس موقع پر طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد اتنا فیصلہ ہوا کہ ریفرنس قابل سماعت نہیں ، عمران خان اور جہانگیرترین کہتےہیں چوری ہم نےکی لیکن الیکشن کمیشن کےپاس پکڑنےکااختیارنہیں ، ہم نے ان کی جائیداد کا حساب مانگا تھا، دونوں کے باپ کرپشن پر نکالے گئے، جس الیکشن کمیشن کو دو ہفتے پہلے گالیاں دیں آج وہ اچھا ہوگیا ،ہم فیصلے کو چیلنج کریں گےطلال چودھری کا کہنا تھا کہ سیاست سے یہ جوڑی نکالی جائے گی، تاریخ لگے گی تو خان صاحب اور ترین صاحب،آپ کو لگ پتا جائے گا، سپریم کورٹ میں نوازشریف نے تین پشتوں کا حساب دے دیا ہے