بی جے پی کی جانب سے سیاست میں پاکستان کا نام استعمال کیا جانا قابل افسوس ہے:ترجمان دفتر خاجہ

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی شہر بریلی میں مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکیوں کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے،،، بی جے پی کی جانب سے سیاست میں پاکستان کا نام استعمال کیا جانا قابل افسوس ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جلد ہی احساس ہو گا کہ خطے کے امن کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہےترجمان دفتر خارجہ نے بتایا مشیر خارجہ دولت مشترکہ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے لندن کے دورے پر ہیں۔ امریکی سینٹکام کے سربراہ نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے۔امریکی فوج کے سربراہ نے پاک افغان بارڈر پر پاکستان کے بارڈرمینجمنٹ مطالبے کی بھی حمایت کی ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ تین پاکستانی نیول شپ خیرسگالی کے دورے پر بندرعباس ایران گئے ہیں۔ اس دورہ کا مقصد میری ٹائم تعاون اور اعتماد کی بحالی ہے،انھوں نے بتایا کہ پاک افغان سرحد کی بندش عارضی ہے۔ جلد ہی ضروری اقدامات اختیار کرنے کے بعد سرحد کو کھولا جائے گا۔