ایاز صادق کی کارروائی سے قبل ہی جرگے کے ذریعے ارکان قومی اسمبلی جاوید لطیف اورمراد سعید کے جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا

غداری کا الزام لگا،
غداری والا ۔۔
بدکلامی ہوئی اورمکے چلے
قومی اسمبلی کی تحقيقاتی کميٹی کا فيصلہ تو نہيں آيا ليکن جرگے نے جاوید لطیف اور مراد سعید میں مصالحت کروا دی۔۔۔۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا۔ فاٹا ارکان کے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی نے بتایا کہ جاوید لطیف اورمراد سعید نے جرگے پراعتماد کيا ،،جس پر جھگڑے کا معاملہ حل کردياگياہے۔۔۔۔ جاويد لطيف نے ايوان ميں مراد سعيد سے غيرمشروط معافی مانگتے ہوئے غيرمناسب الفاظ پر شرمندگی کا اظہارکيا۔۔۔۔مراد سعيد نے بھی جاويد لطيف کی معافی قبول کرتےہوئے کہا کہ ایوان بدزبانی کيلئے نہيں ،،،،ڈپٹی اسپيکرنے معاملے کو ايوان ميں ہی حل کرنے پر جرگے کا شکريہ ادا،،، اراکين قومی اسمبلی نے جاوید لطیف اور مراد سعید میں صلح کوخوش آئند قرارديا ، اعجازجاکھرانی نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے اراکين کوبرداشت کا درس ديا،،،شيخ رشيد کا کہنا تھا کہ جھگڑے کی وجہ سے ملکی سیاست میں ایک ہفتے تک ہیجان برپا رہا ،،انھوں نے سپيکرکے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں بروقت کارروائی کرنا چاہئے تھی