پاک فوج خطے میں سکیورٹی اور امن و استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر چین پہنچے۔۔ پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا سپہ سالار نے چین میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں, جن میں علاقائی سلامتی، معیشت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا, ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاک چین دفاعی تعاون جاری رکھنے اور دفاعی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا, پاک فوج کے سپہ سالار نے دفاعی میدان میں تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج خطے میں سکیورٹی اور امن و استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی, باہمی تعاون کے فروغ سے پاک چین دوستی اور عوامی تعلقات کو فروغ ملا۔۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین دوستی آزمودہ اور منفرد ہے۔۔ یہ دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے مضبوط تعلقات کا بھی ذریعہ ہے, چینی قیادت نے خطے کے استحکام اور امن کے لئے پاکستان اور پاک فوج کے مثبت کردار کو سراہا۔۔ چینی قیادت کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے, چینی قیادت نے اقتصادی راہداری کی بھرپور سکیورٹی کے لئے پاکستانی اقدامات پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا, ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چینی قیادت نے افغانستان میں بڑھتے سکیورٹی خدشات اور دہشت گردوں کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا, جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پر چینی فوجی دستے بھیجنے پر چینی قیادت کاشکریہ ادا کیا