آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
شارجہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک سو اڑتالیس رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا،،فاتح ٹیم کی جانب سے جے پی ڈومینی نے چون رنز کی شاندار اننگ کھیلی،،جب کہ حسین طلعت سترہ گیندوں پر اٹھائیس اور آصف علی نے جارحانہ سات گیندوں پر اٹھارہ رنز بنائے،،کوئٹہ کی جانب سے راحت علی نے دو وکٹیں حاصل کیں،جب کہ میر حمزہ اور شین واٹسن کو ایک ایک وکٹ ملی،اس سے قبل کوئٹہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،،اور حریف ٹیم شاندار گیند بازی کی بدولت ایک سو سینتالیس رنز تک ہی محدود رہی،، کپتان سرفراز تینتالیس،عمر امین اٹھائیس،اور جیسن رائے سترہ رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو شکار کیا،،عماد بٹ دو جب کہ حسین طلعت اور پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا