پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندر کے آل راؤنڈر سنیل نارئن کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا
ویسٹ انڈین سٹار کا باؤلنگ ایکشن شارجہ میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ میں رپورٹ ہوا،،سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے کے بعد ان کو وارننگ لسٹ میں رکھا جائے گا،، وہ اپنی ٹیم کی جانب سے آج پشاور زلمی کے خلاف سکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں،،تاہم باؤلنگ نہیں کراسکیں گے،،سنیل نارائن کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو بھجوائی جائے گی،،اور ان کو اپنے بورڈ کی جانب سے طے کردہ عمل سے گزرنا پڑے گا،،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کارد عمل میں کہناتھا،،کہ پاکستان سپر لیگ آئی سی سی کے قوانین پر عمل کرتا ہے،،کسی کھلاڑی کا ایکشن رپورٹ ہوتا ہے تو آئندہ میچز میں باؤلنگ نہیں کراسکتا،،