لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا،ملزم فرار ہوگئے
پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے ایف سی کالج کی کچی آبادی میں رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گلی میں کھڑے دو دوستوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی،،جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، ،اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،،تاہم ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،،جب کہ دوسرے کی حالت بھی تشویش ناک ہے،،جاں بحق نوجوان کی شناخت اعظم کے نام سے کرلی گئی ہے،، دوسری پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،،