چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کور گروپ کا اجلاس آج طلب کرلیا
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے تحریک انصاف نے مشاورت تیز کردی ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کور گروپ کا اجلاس طلب کرلیا ہے،اجلاس آج سہ پہر عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہو گا، جس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا،جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لیے امیدوار بھی فائنل کیا جائے گا،سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر اعظم سواتی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دیں گے،عمران خان نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے پرویز خٹک،جہانگیر ترین اور اعظم سواتی کو ٹاسک دیا تھا،ذرائع کے مطابق اعظم سواتی تحریک انصاف کی جانب سے ایوان بالا میں اپوزيشن لیڈر کےلئےمضبوط امیدوار ہیں،اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی مشاورت ہوگی۔