ایران اور روس کے نجی شعبے میں آئل فیلڈ کی توسیع کے سمجھوتے پر دستخط
ایران اور روس کے نجی شعبے نے آئل فیلڈ کے ترقیاتی منصوبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم پیڑن نامدار، زنگنے نے سمجھوتے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سجھوتے پر عملدر آمد سے ایران میں تیل کی یومیہ پیداوار میں 167 ملین بیرل کا اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آبان اور پائیدار نامی آئیل فیلڈ سے اس وقت یومیہ 37 ملین بیرل تیل نکالاجارہا ہے اور نئے سمجھوتے میں موجودہ پیداواری سطح کو 105 ملین بیرل تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے نجی شعبے کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں ملک کو تیل کی موجودہ قیمت کے حساب سے 4 ارب ڈالر کی آمدنی ہو گی۔واضح ر ہے کہ آبان اور پائیدار آئیل فیلڈ کی ترقی کے منصوبے پر، تہران میں دستخط کیے گئے۔ اس سمجھوتے کے تحت ایرانی کمپنی دانا انرجی اور روس کی زربیڑ آئل کمپنی کا مشترکہ کنسوریشم قائم کیا جائے گا جو ایران کی قومی تیل کمپنی کی نگرانی میں آئل فیلڈ کی توسیع کا کام انجام دے گا۔