ریڈ کراس کا 25 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ مشرقی الغوطہ میں داخل
بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) کے امدادی سامان سے لدے 25 ٹرک شام کے محاصرہ زدہ علاقے مشرقی الغوطہ میں داخل ہوگئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق آئی سی آر سی کی خاتون ترجمان آئیولینڈا نے کہا ہے کہ بیان میں بتایا ہے کہ مشرقی الغوطہ میں بھیجے گئے امدادی سامان میں26100 افراد کے لئے ایک ماہ کے راشن کے علاوہ دوسری اشیاءہیں۔یہ امدادی قافلہ مشرقی الغوطہ میں واقع سب سے بڑے شہر الدوما کی جانب بھیجا گیا ہے۔اس پر باغی دھڑے جیش الاسلام کا کنٹرول ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ آئی سی آر سی نے خوراک کے 5220 پارسل بھیجے ہیں اور عالمی خوراک پروگرام نے آٹے کے 5220 تھیلے بھیجے ہیں۔ایک پارسل سے پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان ایک ماہ تک گزارہ کر سکتا ہے۔دریں اثناءانٹر فیکس نے روس کی وزارت دفاع کے تحت شام میں کام کرنے والے مرکز برائے مصالحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی الغوطہ میں 137 ٹن خوراک انسانی امداد کے طور پر پہنچائی جارہی ہے۔