کل پوری قوم نے دیکھا واجد ضیاء جو ریکارڈ لائے اسکی ترتیب ہی ٹھیک نہیں تھی۔ مریم اورنگزیب
احتساب عدالت میں شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل پوری قوم نے دیکھا واجد ضیاء ریکارڈ کے جو صندوق لائے تھے اس کی ترتیب ہی ٹھیک نہیں تھی، جب ریکارڈ پیش ہوا تو فاضل جج نے کہا کہ اس کی ترتیب ٹھیک کرلیں تو واجد ضیاء کی طبیعت خراب ہو گئی، نوازشریف کے خلاف ایسے ہی ثبوت ہیں سارے، پوری قوم اب صرف ایک بات ہی کر رہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آپکے سامنے ہے کس طرح کے ڈبے بھروا کر عدالت میں لائے جارہے ہیں،انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے کاغذات بھی لائے گئے ہیں، سب عدالت کے سامنے ہے،اس طرح کے کاغذات کو کون تسلیم کرتا ہے،عدالتی معاملہ ہے اس پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتا۔