تحریک انصاف نے کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کے حلف نہ لینےپر استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کےحلف نہ لینے پر استعفی کا مطالبہ کردیا، پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو باضابطہ خط لکھ دیا ،خط میں لکھا گیاکہ کلثوم نوازاوراسحاق ڈار نےمنتخب ہونےکےبعدتاحال حلف نہیں اٹھایا،حلف سےمتعلق قانون میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے،اسحاق ڈارکو عدالت سے اشتہاری ہونے کے باوجود منتخب کرایا گیا،ایسے اقدامات سے عوام کا جمہوریت پراعتماد مجروح ہوتا ہے،،پتہ تھا کہ کلثوم نوازبیمارہیں پھر بھی این اے 120 سےضمنی انتخاب لڑوایا،این اے120کےلاکھوں ووٹرزکا استحقاق مجروح ہواہے،لوگوں کےمینڈیٹ سےکھلواڑکرتےہوئےاسحق ڈارکو منتخب کروایا گیا،، سپیکرحلف نہ لینےسےمتعلق معاملےکافوری نوٹس لیں،، کلثوم نوازاوراسحاق ڈارحلف لیں یا ان سےاستعفیٰ لیا جائے،خط کےمتن میں لکھا گیا کہ کلثوم نوازکی صحت کیلئےدعاگوہیں،لیکن ان لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کا بھی احساس ہونا چاہئےجومحض شریف فیملی کی ضدکاہدف بنے۔