ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پرسینیٹ کے انتخابات کالعدم قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پرسینیٹ کے انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ آئین کے منافی اور الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے۔ سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ سے ملک کے سب سے بڑے ایوان کی ساکھ کو داؤ پر لگا دیا گیا۔پولنگ کے دوران اراکین اسمبلی ووٹ دکھا کر کاسٹ کرتے رہے جو آئین اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ خفیہ رائے شماری نہ ہونا واضح طور پر دھاندلی اور آئین سے بغاوت ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلہ آنے تک نو منتخب سینٹیرز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔