پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات طویل مدتی ہیں۔ اعزاز چودھری
امریکی تنظیم ویمن پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، پاکستان اور امریکاکو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ دوطرفہ تعلقات طویل مدتی ہیں اور انہیں افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ امریکا کا خیال ہے کہ طالبان کو سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں شدت پسند گروہوں کے محفوظ ٹھکانے ختم ہو چکے ہیں۔ پاکستان کاموقف واضح ہےکہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں، سیاسی ہے۔ اعزازچودھری کا کہنا تھا کہ طالبان اورافغانستان میں امن مذاکرات خوش آئندہیں،طالبان کوہمارابھی پیغام ہےجنگ کی بجائےبات چیت سےمسئلہ حل کریں۔